جب تک آپ کے حملے جاری رہیں گے ہمارے بھی جاری رہیں گے؛یمن کا سعودی حکام سے خطاب

یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد اپنے حملے بند کردے گا تو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملےبھی بند ہوجائیں گے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے کہا کہ جب یمن پر سعودی عرب کے  زیرقیادت اتحاد اپنے حملے بند کردے گا تو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے حملے رک جائیں گے، انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ میں امریکہ کی نئی انتظامیہ اور سعودی انتظامیہ سے کہتا ہوں کہ جب آپ ہمارے زیر کنٹرول علاقوں پر اپنے حملے بند کردیں گے تو  آپ پر ہمارے حملے بھی رک جائیں گے۔
واضح رہے کہ یمنی عہدیدار نے یہ بیان سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے تسلسل اور صنعا کے مشرق میں واقع مأرب علاقے میں یمنی انصار اللہ فورسز اور مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کیا،انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کی کہ  اس علاقے میں انصار اللہ فورسز نے عبد ربہ منصور ہادی کی افواج میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے، یمنی وزیر خارجہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کسی بھی امن عمل میں حوثیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہاکہ انصاراللہ امن عمل میں ایک بہت ہی اہم جماعت ہے۔
یادرہے کہ چھ سال قبل سعودی عرب نے امریکہ پشت پناہی میں کچھ عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر یمن پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے اور اس کی وجہ سےیہ ملک انسانی بحران کے دہانے تک پہنچ چکا ہے جس کے بارے میں انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں انتباہ دے چکی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں  جیسا کہ وہ یمنی مظلوم عوام کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین