Code : 2417 59 Hit

جب تک ٹرمپ ہیں امریکا بڑا شیطان ہی رہےگا:امریکی میڈیا

امریکی ہفت نامے نیوزویک نے اپنی ہفتہ وار تجزیہ میں لکھا ہے ٹرمپ کے کام ایسے ہیں یہ ملک ایرانیوں کی نظر میں میں آنے والی دہائیوں میں بھی بڑا شیطان ہی رہے گا ۔

ولایت پورٹل:امریکی ہفت نامہ نیوزویک نے ایران میں امریکی جاسوسی پر پر قبضے کے چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منگل کوتہران میں ہونے والے مظاہروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر نے ایران کے ساتھ جو سلوک روا رکھا  ہوا ہے اس کے پیش نظر آنے والی دہائیوں میں بھی ایرانی عوام کی نظر میں امریکا بڑا شیطان باقی رہے گا ،رپورٹ میں مزید آیا ہے  کہ ایرانی عوام تہران میں موجود د امریکی سابقہ سفارت کی بلڈنگ کو ابھی بھی نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں ،نیوزویک نے مزید لکھا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کو آئے ہوئے چالیس سال ہوچکے ہیں لیکن  س کے بعد سے اب تک  ایران   امریکہ کے روابط تناؤ کا شکار ہیں، مذکورہ امریکی ذرائع نے امریکہ کے سابق صدر جارج بش کے ایران کے خلاف معاندانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بعد باراک اوبامہ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مشترکہ ایٹمی معاہدہ وجود میں آیا جبکہ ایرانی اوباما کی سیاست کو بھی ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سیاست کا حصہ قرار دیتے ہیں اس لیے کہ ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اہم ترین پابندیوں کا مسودہ اوباما ہی کی حکومت میں تیار ہوا اورایران کے خلاف  سلامتی کونسل کی قرارداد یں بھی اسی زمانے میں پاس کروائیں گئیں نیز ٹرمپ نے ایران پر جوپابندیاں لگائی  ہیں ان میں سے زیادہ تر وہی پابندیاں ہیں جن کا ڈھانچہ اوباما کی حکومت میں تیار کیا گیا تھا تھا لیکن اس کے باوجود اس کے باوجود ایٹمی معاہدہ اوبامہ کے زمانے میں ہوا اور وہ زمانہ ایران اور امریکہ کے روابط میں بہتری کا زمانہ تھا لیکن ادھر جب سے ٹرمپ نے امریکی صدارت کی کرسی سنبھالی ہے تہران اور واشنگٹن کے روابط دوبارہ تاریکی قسمت بڑھنا شروع ہو گئے کیونکہ ٹرمپ نے سب سے پہلا کام ایٹمی معاہدے سے خارج ہو کر ایران پر مزید پابندیاں عائد کیں،نیوزویک نے اپنے تجزیہ کے آخر میں ٹرمپ حکومت کو ایران کے خلاف پروپیگنڈوں کا مجسمہ قرار دیا ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम