Code : 4612 6 Hit

جب تک حزب اللہ موجود ہے لبنان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ نہیں ہوسکتا:صیہونی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم نے صیہونی پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ جب تک حزب اللہ لبنان میں ہے اس وقت تک اس ملک کے ساتھ کوئی امن معاہدہ نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:القدس نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم نے لبنانی حزب اللہ کی تحریک کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ جب تک حزب اللہ لبنان میں موجود ہے  اس وقت تک اس ملک کے ساتھ کوئی امن معاہدہ نہیں ہوگا۔
نیتن یاھو نے اجلاس میں یہ دعویٰ بھی کیاکہ کئی عرب اسلامی ممالک سائبر سکیورٹی میں ہماری طاقت کی وجہ سے ہمارے قریب ہونا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے امن کے متعدد منصوبوں کو مسترد کردیا ہےاور اگر ہم فلسطینیوں کے ویٹو کے خاتمے کا انتظار کرتے تو ہم عرب دنیا کے ساتھ کوئی صلح نہیں کر سکتےتھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین