دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ کی طرح آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ؛ایران کی عراق کو یقین دہانی

ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے اپنے ہم منصب عراقی کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ  بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد الحلبوسی کے نام اپنے خط میں بغداد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا ، ایرانی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران ماضی کی طرح  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ  بھر پور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی اسپیکر نے بغداد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گردوں  کی پشت پر امریکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحادی عربوں کا ہاتھ ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین