Code : 2266 91 Hit

لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں اسلحہ اسمگل ہوتا ہے؛صیہونی فوج کا دعویٰ

صہیونی فوج میں گزشتہ تین ہفتے کے دوران دوسری بار یہ دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک کارروائی کے دوران لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں اسلحہ اسمگل کرنے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ولایت پورٹل:لبنان سے شائع ہونے والے اخبار الجمہوریہ نے صہیونی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے  نقل کیا ہے کہ انہوں نے  لبنان سے مقبوضہ فلسطین اسلحہ  اسمگل کرنے کے  ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ کشف  اوردوافراد کو گرفتار کر لیا ہے ، یہ دوسری بار ہے جب صہیونی فوج اس طرح کا دعوی کر رہی ہے،اس سے 2 ہفتے پہلے سعودی عرب کے اخبار شرق الاوسط نے بھی صہیونی فوج کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ لبنان کی سرحد سے ملحقہ مقبوضہ فلسطین کے شہر المطلہ کی چیک پوسٹ پر مامور فوجی نے دیکھا کہ لبنان کے اندر سے ایک بیگ مقبوصہ فلسطین کی طرف پھینکا گیا ہے کہ جس کے بعد گشتی  پارٹی کوجانچ کے لیے روانہ کیا گیا، جب فوجی اہلکاروں نے بیگ اٹھایا تو اس میں سے17 بندوقیں اور دیگر جنگی سازوسامان برآمد ہوا ،یاد رہے کہ حال ہی میں تل ابیب نے بیروت پر حملے کے لیے دو ڈرون بھیجے جن کو کاروائی کرنے سے پہلے ہی گرا دیا گیا لیکن پھر بھی اس کے جواب میں حزب اللہ نے صہیونیوں کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے بعد سے صہیونی حزب اللہ سے خوف کھاتے ہوئے مختلف طرح کی حفاظتی  تدابیر انجام دے رہے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम