عرب شیخوں کے صیہونیوں کے ساتھ روابط اچھے ہورہے ہیں: اماراتی وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب شیخوں کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ولایت پورٹل:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زاید نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ممالک کے شیخ  صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،بن زاید نے جو مطلب نشر کیا ہے وہ اسپکٹویٹر سائٹ  پر’’مشرق وسطی میں قائم ہونے والا عرب اسرائیلی اتحاد‘‘ کے نام سے اس سے پہلے شائع ہوچکا ہے،اس سائٹ نے صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے 2018میں عمان کے دورہ  کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں  عمانی عہدیداروں نے ان کا  پرتپاک خیرمقدم کیا تھا،لکھا ہے  کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے جب  الجزیرہ نیوز چینل کے نامہ نگار سے سوال کیا کہ عمان نے صیہونی وزیر اعظم کو عمان کی اجازت کیوں دی ہے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ  "اسرائیل مشرق وسطی کی اقوام میں ایک قوم ہے اور ہمیں مستقبل کے لئے ایک نیا سفر شروع کرنا ہوگا،اسپکٹویٹر ویب سائٹ صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لکھا  ہے کہ اسرائیلی ربّی آزادانہ طور پر دبئی  اور منامہ میں عبادت گاہوں میں جاسکتے ہیں ،بن زائد کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب شیخوں کے  تعلقات میں بہتری کی تصدیق کیے جانے پر  صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کی اس پوسٹ کا خیرمقدم کیا ہے،نیتن یاھو نے اس سلسلہ میں مزید  کہا ہےکہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور عرب  ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جائے اور آپسی اتحاد اور بھائی چارہ قائم کیا جائے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین