عرب ممالک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سخت احتیاطی تدابیر

عرب ریاستوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں خاص طور پر سعودی عرب نے سرکاری اداروں اور تمام عوامی مقامات پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کی خلیجی ریاستوں نے ان ممالک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے نئے اقدامات انجام دیے ہیں۔
اتوار کے روز سعودی عرب میں کاروباری کمپلیکس ، ریسٹورینٹ ، کیفے اور پارک بند کردیئے گئے جبکہ قطر اور عمان نے بھی شدید احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور قطر نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے نئے کیس درج کیے ہیں جس کے بعد چھ خلیجی ریاستوں میں اب تک مجموعی طور پر 963 مقدمات پہنچے تاہم ان ممالک میں  ابھی تک اس وائرس سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
قطر ،جہاں اتوار تک کورونا وائرس کے انفیکشن کے 401 واقعات درج ہوئے ہیں ، نے کہا ہے کہ  بدھ کے روز سے دو ہفتوں تک غیرملکیوں کے لیے قطر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
عمان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ منگل سے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کو ہی ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔
عمان کے حکام نے نماز جمعہ اور سماجی پروگراموں جیسے شادیوں پر پابندی عائد کردی ہے نیز ملک کے ہر شہر میں پارکوں کو بھی بند کردیا ہے۔
 سعودی عرب نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ انھوں نے  کورونا وائرس سے متأثر
 15 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 118 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب نے ٹویٹر پر تمام بازاروں ، تجارتی مراکز ، ریستورانوں ، کافی شاپوں اور عوامی پارکوں کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا  ہے۔

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین