Code : 3061 54 Hit

عراق کے خلاف عربی امریکی نئی سازش

عراق کے پارلیمانی اتحاد الفتح کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کچھ عرب خلیجی ریاستیں کوشش کررہی ہیں کہ عراقی کابینہ تشکیل نہ دی جاسکے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح  کے نمائندے مختار الموسوی کا کہنا ہے کہ  عراقی کابینہ تشکیل دینے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کے لیے امریکہ اور کچھ خلیجی عرب ریاستوں کی مشتبہ حرکتیں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الموسوی نے کہا کہ  امریکہ اور کچھ خلیجی عرب ریاستوں کے حکمراں  توفیق علاوی کی کابینہ کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دراندازوں کواستعمال کررہے ہیں۔
ان کے مطابق ان کے مطابق امریکہ اور کچھ خلیجی عرب ریاستوں کے گماشتے درانداز وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کرنے کے بہانے وسطی اور جنوبی عراقی صوبوں کے عوام کا استحصال کرنے کی کوشش کریں گے۔
عراقی نمائندے کا کہنا ہے  کہ عربوں اور امریکہ  کی کوشش یہ ہوگی کہ وہ ظاہر کرسکیں  کہ جنوبی اور وسطی صوبوں کے عوام کوئی نئی حکومت  بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔
عراقی نمائندہ کا کہنا ہے  کہ واشنگٹن اور عربوں نے علاوی کابینہ کے لیے اعتماد کے ووٹ سے قبل ایسا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
الموسوی نے بتایا کہ عراقی پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس سے قبل کچھ سیاسی اورذرائع ابلاغ  بھی امریکی  عربی ایجنڈے کے مطابق  کارروائی کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام عراقی سیاسی گروپوں کے امتحان کا وقت ہے کہ وہ  کسی بھی غیر ملکی منصوبے کو شکست دینے کے لئے میدان عمل میں اتریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ دراصل ، اگر کابینہ تشکیل پاجاتی ہے تو  پہلا منصوبہ جو پیش کیا جائے گا وہ یہ ہوگا کہ  کہ امریکی دہشت گرد فوجیوں کو عراقی سرزمین سے بے دخل کیا جائے ، اور کابینہ کو تشکیل دینے سے روکنے کے لئے امریکی سازشوں کا مقصد یہی ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد نہ ہو۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम