Code : 3146 30 Hit

سعودی شہزادوں کے ساتھ متعدد اعلی سعودی افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے: مجتہد

معروف سعودی انکشاف کنندہ کا کہنا ہے سعودی شہزادوں کے علاوہ متعدد اعلی افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:مجتہد نامی معروف سعودی انکشاف کنندہ نے گذشتہ رات متعدد سعودی  شہزادوں کی گرفتاری کے ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد  امریکی میڈیا نے بھی ان گرفتاریوں کی تصدیق کی تھی۔
مجتہد نے آج ایک بار پھر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  شہزادوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ سینئر سکیورٹی افسران ، فوجی اعلی عہدہ داران اور  سکیورٹی گارڈز  کے متعدد عہدہ داروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور بلومبرگ نیوز سائٹ نے ہفتے کے روز علی الصبح اطلاع دی تھی کہ سعودی حکام نے شاہ سلمان کے بھائی  احمد بن عبد العزیز اور سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو گرفتار کیا ہے۔
مجتہد نے آج اپنے ٹویٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ مغربی حکومتیں اس واقعے کے نتائج پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور اگر بن سلمان خود ان گرفتاریوں کا اعلان نہیں کرتے تو مغربی حکومتیں خود اس کہانی کا انکشاف کریں گی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے  کہ سکیورٹی  فورسز، فوج اور سکیورٹی گارڈز کے متعدد عہدداروں  کو احمد بن عبد العزیز یا محمد بن نائف کی حمایت کرنے کے الزام میں ، اور بن سلمان کی بات  نہ ماننے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے  اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں  القدس العربی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بعید نہیں  کہ  ان گرفتاریوں کا تعلق  شاہ سلمان بن عبد العزیز کی بگڑتی ہوئی صحت ساتھ ہو ۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین