Code : 3779 6 Hit

ری پبلکن پارٹی کے 95٪اراکین مجھ سے راضی ہیں،جو مجھے ووٹ نہیں دے گا وہ پاگل ہے؛ٹرمپ کی خوش فہمی

امریکہ کے صدرجنھیں 2020 کے انتخابات میں اپنے ووٹرز کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، نے کہا کہ جو اسے ووٹ نہیں دے گا وہ احمق ہوگا!

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹر پیغام میں امریکی رائے دہندگان کی رضامندی اور رائے حاصل کرنے میں اپنی آئندہ کی ناکامی کو چھپانے میں ناکام رہے اور اس طرح انہوں نے اپنے مخالفین کی توہین کرنا شروع کردی ہے۔
ریاستہائے متحدہ کے صدر نے دعوی کیا کہ ری پبلکن پارٹی میں اس کی صدارت سے 95٪اراکین راضی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں باقی 5٪ وہ لوگ ہیں جو خود کو ریپبلکن کہتے ہیں لیکن در اصل وہ ایسے بیوقوف ہیں جو غیر معمولی طاقتور ججوں اور سپریم کورٹ ، ایک نئی اور طاقتور فوج ، ڈبل سکیورٹی ، انتظامی ضوابط میں ایک بہت بڑی کمی  اور بہت سارے کام انھیں دکھائی نہیں دیتے۔
یادرہے کہ امریکی صدر کا یہ اظہارخیال ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ انھیں اپنے ملک کے اندر اور باہر بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔
یہی وجہ سے وائٹ ہاؤس  پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے ووٹوں کی کمی اور حالیہ انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والے سروے کے نتائج نے انہیں بہت پریشان کردیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین