Code : 2920 26 Hit

کوئی بھی اعتدال پسند ڈیموکریٹ امیدوار انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے: کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر

کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر فارس نے فارس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو ممکن نہیں ہے کہ ٹرمپ مواخذے کے ذریعہ اقتدار سے ہٹائے جائیں گے لیکن کوئی بھی اعتدال پسند ڈیموکریٹس انہیں انتخابات میں شکست دے سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ، پروفیسر رابرٹ جاریوس کا خیال ہے کہ جہاں امریکی معیشت  میں ٹرمپ نے کام کیا ہے لیکن  اس کی ساکھ امریکی عوام کے نزدیک بگڑ چکی ہے اور اگلے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔
یادرہے کہ امریکہ اور چین نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی نائب صدر لیو ہی میں موجودگی میں  دو سالہ تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت  چین  نے اگلے دو سالوں کے لئے 2 بلین امریکی سامان خریدنے ، امریکی کھیتوں اور فیکٹریوں کو برآمدات کے وسیع مواقع فراہم کرنے  اور امریکی تجارتی رازوں کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ امریکی  سینیٹ میں امریکی صدر کے مواخذے کا آغاز ہوچکا ہے۔
در حقیقت  چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اس لئے اہم ہے کہ اس ملک پر تجارتی جنگ نے ٹرمپ کو تشویش  میں مبتلا کر دیا تھا جس کے اثرات آئندہ امریکی صدارتی انتخابات پر سامنے آسکتے تھے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین