ولایت پورٹل:الفرات نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے رکن کریم المحمداوی نے اس ملک کے وزیر خارجہ فواد حسین کے صیہونی میڈیا کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو پر ردعمل ظاہر کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس انٹرویو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی آئین نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دی ہے۔
انھوں نے مزیدکہا کہ صہیونی میڈیا کو دیا جانے والاعراقی وزیر خارجہ کا انٹرویو تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے عراقی حکام کے رجحان کا پیغام لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ صہیونی میڈیا کے ساتھ وزیر خارجہ کے انٹرویو کی تحقیقات عدلیہ اور حکومت کو جلد از جلد شروع کرنی چاہیے، ہم تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
یادرہے کہ قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نصر الشمری نے عراقی وزیر خارجہ کے متنازعہ اور عجیب و غریب اقدام پر ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھاکہ ہم صیہونی دہشت گرد حکومت سے وابستہ ایک سیٹلائٹ چینل کو فواد حسین کے انٹرویو کی مذمت کرتے ہیں۔
الشمری نے اس طرز عمل کو غیر منصفانہ اور صیہونی حکومت کی ایک قسم کی حمایت قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ یہ اقدام ان واقعات کے بعد ہوا ہے جو اس دہشت گرد اور مجرمانہ حکومت کے خلاف آزاد معاشروں کی مخالفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
صیہونیوں سے کسی بھی قسم کا تعلق عراقی آئین کی خلاف ورزی ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر
عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے ایک رکن نے اس ملک کےوزیر خارجہ کے صیہونی میڈیا کودیے جانے والے انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عراقی آئین نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعلق رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

wilayat.com/p/6980
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین