ولایت پورٹل:امریکی صدر جو بائیڈن کی نائب صدر کملہ ہیرس تقریر کرنے کے لیے مشی گن یونیورسٹی آئیں تو اس یونیورسٹی کے اندر متعدد طلبہ نے صیہونی حکومت کے قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا،اس احتجاجی مظاہرے میں طلباء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انتفاضہ، انتفاضہ ، صرف ایک ہی حل ہے، انتفاضہ، انتفاضہ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے اندر فلسطینی پرچم لہرایا نیز غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
انہوں نے آزاد فلسطین کا نعرہ بھی لگایا،مشی گن یونیورسٹی کے طلباء یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے سامنے بھی جمع ہوئے اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کی امریکی پالیسی کے خلاف تقریر کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کی حمایت بند کی جائے اور فلسطینیوں کے حق کی تصدیق کی جائے تاکہ ان لوگوں کو اپنی سرزمین پر کسی دوسرے کا قبضہ دیکھنے کو نہ ملے ،مظاہرے میں شریک ایک نے نعرہ لگایا کہ اسرائیل کے جرائم کی فنڈنگ بند کرو اب اسرائیل کو ایک سینٹ بھی نہ دو۔
امریکی یونیورسٹی کے طلباء کا صیہونی مخالف مظاہرہ
امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی نائب صدر کملہ ہیرس کے یہاں کی یونیورسٹی کے دورے پر آنے پر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے اس غیر قانونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

wilayat.com/p/9603
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین