Code : 1384 83 Hit

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر جاکر ماریں گے:انصار اللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ان کی شکست یقینی ہے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کے شعلے سعودی عرب اور امارات تک بھی پہنچیں گے،محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال یمنی فوج کی تجویز پر سعودی عرب کے اندر میزائل اور ڈرون حملوں کو روک دیا گیا تھا تاکہ اس طرح سعودی عرب اور امارات یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ کو روک لیں لیکن انھوں نے یمن کے خلاف جنگ بندی کے بجائے اس کی شدت میں اضافہ کردیا اوران حملوں میں اضافہ ہوا اور دشمن نے ہماری امن کی کوششوں سے غلط فائدہ اٹھایا،انہوں نے کہا کہ اب ہم نے وہی پہلے والی پالیسی اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ یمن کی فوج نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے یَنبُع کے قریب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا،سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفالح نے کہا ہے کہ یَنبُع سے الشرقیہ کے درمیان پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے،سعودی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ ریاض کے علاقے میں قائم ملک کی سب سے بڑی تیل کی تنصیبات کے دو پمپنگ اسٹیشنوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے،سعودی وزیر تیل نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،اس سے پہلے یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یمنی فوج کے سات ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر تیل اور دیگر صنعتی تنصیبات کو حملوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम