ولایت پورٹل:العربی الجدید اخبار کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ تحریک نے اتوار (کل) شام کو اپنے مطالبات کا اعلان کیا جو اس نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کے سامنے پیش کیا، یہ مطالبات اس ملک کے صوبہ معرب میں فوجی اثر و رسوخ روکنے کے بارے میں ہیں۔
اخبار کے مطابق انصار اللہ نے سعودی اماراتی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ وہ محاصرے کو ختم کریں اور ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے سنجیدہ مذاکرات کریں، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے ملکی انقلاب کی فتح کی برسی کے دن اس منصوبے کا اعلان کیا، انہوں نے یمنی عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کی اور ایک بار پھر سعودی اتحاد کی صفوں میں شامل یمنی باشندوں کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے وطن کوبچانے کے لیے واپس آجائیں۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دوہری پالیسیوں کی بجائے سعودی اتحاد کی یمن پر ناکہ بندی اور فضائی حملوں کی مذمت کریں نیز اور یمن کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں کو کھولیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے گریفتھس سے مطالبات کئے ہیں ، کہا کہ یہ مطالبات اس ملک کے عوام کے لئے منصفانہ مطالبات ہیں۔
یمن کے خلاف جنگ روکنے کے لیے انصار اللہ کی شرائط
یمن کی انصار اللہ تحریک نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب کے سامنے عوام کے جائز اور قانونی مطالبات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک منصوبہ پیش کیا۔

wilayat.com/p/4406
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین