انصاراللہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج

امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ  انھوں نے انصار اللہ یمن کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی محکمہ خزانہ نے اب سے کچھ ہی دیر پہلے  ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے انصار اللہ نے یمن کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کردیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق  واشنگٹن نے انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے، ویب سائٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ آج ، 16 فروری کو امریکی محکمہ خارجہ نے انصاراللہ کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیاہے۔
امریکہ  محکمہ ٹریژری نے مزید کہاکہ اب  امریکی افراد اور اداروں کو انصاراللہ سے متعلق کاروبار یا سرگرمیاں کرنے کے لائسنس کے لئے محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او اے اے سی) کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں مگر یہ کہ افراد یا دیگر ممنوعہ سرگرمیاں مدنظر ہوں،یادرہے کہ  اس سے قبل  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا تھا کہ یمن کی انصار اللہ کو منگل کے روز امریکی دہشت گردی کی فہرست سے نکال دیا جائے گا،یادرہے کہ امریکہ کی پشت پناہی میں سعودی اتحاد پچھلے چھ سالوں سے غریب عرب ملک  یمن کے خلاف جارحیت کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری یا تو خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یا پھر اس ملک کے عوام کے خلاف ہی پابندیاں عائد کر رہی ہے جیسا کہ امریکہ نے حال ہی میں یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا تاہم ٹرمپ کے جاتے ہی نئی امریکی انتظامیہ کو اپنی غلطی کا کچھ احساس ہوا  اور یمنی جو اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے اس بنا پر امریکہ  اس تنظیم کو دہشتگردی کی فہرست سے ہٹانے پر مجبور ہوا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین