انصاراللہ کا سعودی اتحاد پر کامیاب راکٹ حملہ؛8 سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مأرب میں سعودی اتحاد کے مشترکہ آپریشن روم پر ایک راکٹ لگاجس کے نتیجے میں آٹھ سعودی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ شمال مشرقی یمن کے صوبہ مأرب میں واقع تداوین فوجی اڈے پر سعودی جارحیت پسند اتحاد کے مشترکہ آپریشن روم کو بدر P بیلسٹک میزائل نے نشانہ بنایا گیا ۔
یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ میزائل کے کامیاب حملے میں آٹھ سعودی فوجی اعلی عہدے دار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ حملہ پوری درستگی کے ساتھ نشانے پر لگا اور حملے کے فورا بعد ہی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
دوسری جانب  سعودی میڈیا نے اعتراف کیا کہ کرنل 2 کے عہدے پر فائز ایک فوجی افسر میدان جنگ میں مارا گیا ہےلیکن اس کی موت کے وقت اور جگہ کا ذکر نہیں کیا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں  سعودی جارحیت پسند اتحاد کو انتباہ دیتے ہوئے کہا  کہ اگر جارحیت اور محاصرے جاری رہے تو فوج اور عوامی کمیٹیاں آپریشن جاری رکھیں گی  اور یہ کہ دشمن کی تمام نقل وحرکت زیر کنٹرول ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین