Code : 3187 25 Hit

ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرنے والا ایک اور آدمی کورونا میں مبتلا

امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مارالاگو عمارت میں امریکی صدر کے ساتھ ملنے والے ایک اور شخص کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے۔

ولایت پورٹل:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ، ایک اور شخص جس نے گذشتہ ہفتے مارالگوعمارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ۔
واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ریپبلکن پارٹی کے عہدیداروں کے میٹنگ میں شریک افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے ایمیلز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اجلاس میں شریک مارالگو میں ٹرمپ سے ملاقات  کرنے والا دوسرے شخص کو  کورونا وائرس کی بیماری  لاحق تھی۔
ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق ، یہ شخص گزشتہ اتوار کو فلوریڈا کے مارالگو ریسارٹ میں ایک اجلاس میں شریک تھا۔
اس سے قبل بھی رپورٹ میں آئی تھی ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے برازیل کے صدر کے  ایک معاون سے اسی عمارت میں ملاقات کی تھی  جس کے بعد پتا چلا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
تاہم ابھی تک امریکی میڈیا نے اس  آدمی کا نام نہیں بتایا جس نے ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔
دوسری طرف ، برازیل کے صدر جیرس بولسنارو کی بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکان کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں جاری ہیں، انہوں نے گذشتہ ہفتے ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے مصافحہ بھی کیا تھا۔
فاکس نیوزایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ برازیل کے صدر سے ملاقات  بعد ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے امکانات کے تعین کے لئے وائٹ ہاؤس میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔
اس سے قبل  رائٹرز نے اطلاع دی تھی کہ برازیل کے صدر جیرس بولسنارو کی اس  بیماری کی تشخیص مثبت رہی ہے،فاکس نیوز نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔
تاہم اس کے کئی گھنٹے بعد  برازیل کے صدر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ  ان کا ٹیسٹ منفی تھا۔
 
 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम