صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور صحافی زخمی

مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور صحافی زخمی ہوگیا۔

ولایت پورٹل: مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور علاقوں بالخصوص نابلس پر صہیونی فوج کے حملوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے،کہا جاتا ہے کہ مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک صحافی بھی زخمی ہوا اور متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تنازعات کا کا مرکز نابلس، الخلیل، اگور اور کفر قدوم گاؤں تھا،اگرچہ جمعے کے روز صہیونی افواج کی جھڑپوں اور حملوں میں ایک صحافی زخمی ہوا تھا تاہم اس صحافی کے نام اور تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صہیونی مقبوضہ علاقوں بالخصوص مغربی کنارے میں صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ دو ماہ قبل صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی صحافی شیرین ابوعاقلہ کی شہادت نے بہت شور مچایا تھا اور بہت سے ذرائع ابلاغ اور اجتماعات میں اس کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صہیونیوں نے شیرین ابو عقلا کے بعد ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی نشانہ بنایا اور وہ بھی شہید ہو گئے ،قابل ذکر ہے کہ صحافیوں کو قتل اور ہراساں کرنے میں تل ابیب کی فوج کے سیاہ کارنامے کے باوجود اب تک مغربی ممالک کی جانب سے صیہونیوں کو لگام دینے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیا گیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین