Code : 2325 83 Hit

جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی ڈرون تباہ

میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کا جاسوسی ڈرون طیارہ بدھ کی صبح لبنان کے مشرق میں قفر کلا گاؤں اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔این این اے کا کہنا ہے کہ اس اسرائیلی جاسوسی ڈرون کو ایک لبنانی شہری نے ہنٹر رائفل سے گولی مار کر گرایا ہے۔

ولایت پورٹل: لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے اور دوسرے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کا جاسوسی ڈرون طیارہ بدھ کی صبح لبنان کے مشرق میں قفر کلا گاؤں اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔این این اے کا کہنا ہے کہ اس اسرائیلی جاسوسی ڈرون کو ایک لبنانی شہری نے ہنٹر رائفل سے گولی مار کر گرایا ہے۔
یہ خبر سامنے آنے کے فوراً بعد ہی صہیونی حکومت کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان میں اسرائیلی جاسوس ڈرون تباہ ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ اگست میں حزب اللہ نے بھی صیہونی حکومت کا ایک ڈرون مار گرایا تھا۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम