Code : 2806 26 Hit

عمان کے نئے سلطان کا اعلان

عمان کے نئے سلطان کی حیثیت سے ہیثم بن طارق آل سعید کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے عمان کے نئے بادشاہ کی حیثیت سے سے ہیثم بن طارق آل سعید کی تقرری کی تصدیق کردی ہے،رپورٹ کے مطابق عمان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلطان قابوس کے اپنے جانشین کے بارے میں ان کے خفیہ خط کو کھولنے کے لئے ایک اجلاس ہوا ہے جس کے بعد ہیثم بن طارق بن سعید عمان کے نئے سلطان مقرر ہوئے،عرب میڈیا اور سوشل نیٹ ورک کے کچھ صارفین نئے عمان  کے نئے سلطان کی تقرری کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں،قابل ذکر ہے کہ 66سالہ ہیثم بن طارق عمان کے وزیر ثقافت اور سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی ہیں اور دو سال قبل سے ان کا نام  عمان کے جانشین بننے والوں کی فہرست میں شامل تھا،یادرہے کہ 79 برس کی عمر میں انتقال کرنے والےعمان کے سلطان نے سن 1970 سے لے کر اب تک پچاس سال اس ملک پر حکمرانی کی ہے،واضح رہے کہ سلطان قابوس کے انتقال سے پہلے عمان کی گلیوں میں بھاری مقدار میں  فوج اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی تھی،عمان کی شاہی عدالت نے سلطان کی تدفین آج صبح ہونے کا اعلان کیا تھا،1996 میں عمان میں  اقتدار کی منتقلی سے متعلق پاس ہونے والے بل کے مطابق شاہی خاندان کے پاس تین دن کا وقت ہے کہ وہ سلطان قابوس کے جانشین کی تقرری کردیں بصورت دیگر ، آرمی چیف ، سپریم کورٹ اور کونسل کے دو نمائندوں پر مشتمل کونسل بادشاہ کے مہر بند خط  کو کھولے گی جس میں ان کے جانشین کی نشاندہی کی گئی ہے،عمان کی ہائی کونسل برائے دفاع نے شاہی خاندان سےاپیل کی ہے کہ وہ  عمان کے جانشین کو معین کر دیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम