Code : 1706 23 Hit

دبئی کی ناراض شہزادی کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست

دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین ناراض ہو کر جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں  انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی،45 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین کی دبئی سے جرمنی آمد اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی تاحال جرمن حکومت یا متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق نہیں کی ہے تاہم شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا، شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम