Code : 3470 19 Hit

دبئی میں کھلے گا اسرائیلی سفارتخانہ

متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت کے مابین دبئی میں اسرائیلی سفارت خانہ کھولنے کے معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

ولایت پورٹل:یونیوزایجنسی نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے صہیونی حکومت اورمتحدہ عرب امارات نے آنے والے مہینوں میں دبئی میں اسرائیلی سفارتخانہ عارضی طور پر کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج فارس کے عرب ممالک میں سے ایک ہے جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلہ میں شدید بے چین ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ ہفتے جب مقبوضہ فلسطین میں انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق فاؤندیشن نے کورونا وائرس کے ممکنہ علاج کی تلاش کی بات کی تو اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ  لانا ذکی نسیبه نے صہیونی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
نسیبه نے نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرنے میں تعاون کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جس کے بعد صیہونی وزارت خارجہ سے وابستہ پیج اسرائیل بالعربیه نے اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے کےان اظہارات خیال کا خیر مقدم کیا۔
صیہونی صحافی براک روید نے لانا نصیبہ کے اظہار خیال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین کوئی سرکاری سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن ان کے مابین خفیہ اتحاد 25 سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین