Code : 2454 88 Hit

ایمسٹرڈیم کو داعش میں شامل نیدرلینڈ کی خواتین کے بچوں کو قبول کرنا چاہئے: نیدرلینڈ عدالت کا فیصلہ

نیدرلینڈ کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ نیدرلینڈ کو شام میں داعش میں شامل ہونے والی خواتین کے بچوں کو قبول کرنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:رائٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ نیدر لینڈ حکام کو شام میں داعش میں شامل ہونے والی خواتین کے بچوں کی وطن واپسی کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرناچاہئے،عدالتی حکم میں یہ بھی آیا ہے کہ حکومت کے لیے ایسا کرنا ضروری بھی نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے شروع میں شام کی ہوار نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ شمالی شام میں کرد عسکریت پسندوں نے 14 داعشی بچوں کو نیدرلینڈ اور فرانس کے حوالہ کیا تھا،ادھر ترکی کے مقامی میڈیا  کہنا ہے کہ  اس ملک نے آج  سے داعشی قیدیوں کو ملک بدر کرنے کا آغاز کردیا ہے ، وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ داعش کے رکن  ایک امریکی سات جرمن شہریوں  کو ملک بدر کرے گا،یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی متعدد بار یورپی ممالک سے اپیل کی ہے  کہ وہ شام کے کرد ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول علاقوں میں جیلوں میں قید داعشی عناصر کو واپس لا کر ان پر مقدمے چلائیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम