Code : 1959 14 Hit

امریکیوں کے پاس مجھے ووٹ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں:ٹرمپ

ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ مجھے چاہیں یا نہ چاہیں لیکن آپ کے پاس مجھے ووٹ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مانچسٹر میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ 2020 کے الیکشن میں کامیاب نہیں ہوں گے تو امریکی شہریوں کی اقتصادی فوقیت ختم ہوجائے گی جو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین اقتصادی پوزیشن ہے،انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر میں الیکشن میں ہار جاؤں گا  تو امریکہ کا اقتصاد نیست ونابود ہوجائے گا،ٹرمپ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے بہت چاہتے ہیں ،پھر بھی میں کہوں گا  کہ آپ لوگ مجھے چاہیں یا نہ چاہیں لیکن آپ کے پاس مجھے ووٹ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے کہ اگر میرے مقابلہ میں آنے والا ڈیمیوکریٹک پارٹی کا امید وار جیت جائے گا  اور وائٹ ہاؤس کی سربراہی اس کے ہاتھ میں آجائے گی تو ہمارا اقتصاد ختم مٹی میں مل جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम