Code : 1390 19 Hit

ایران کے خلاف امریکی دباؤ بے سود ہے:روس

روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اتحاد کی پالیسی ناکام ہوگی۔

ولایت پورٹل:کرملین ہاؤس کے ترجمان نے روسی صدر پوتن کے مواقف کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی دباؤ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،دیمتری پسکوف نے منگل کے روز جوہری معاہدے سے متعلق صورت حال کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی دباؤ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،انہوں نے کہا کہ روس اور یورپی ممالک جوہری معاہدے کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ روسی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو ہو گی جن میں ایران، شام، وینزوئیلا اور شمالی کوریا شامل ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम