Code : 2376 45 Hit

امریکی سیاست اور ہالی ووڈ کی فیلمیں ایک جیسی ہیں:شامی صدر

شام کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی سیاست اوراس ملک کی فیلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے اس لیے کہ دونوں خیال بافیوں سے کام لیتے ہیں۔

ولایت پورٹل:شام کے صدر بشار اسد نے السوریہ اور الاخبار یہ نیوز چینلوں کو دیئے جانے والے اپنے انٹرویو میں کہا کہ شام کے تمام علاقے دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہو کر رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ترکی امریکہ کا نمائندہ ہے اور اگر یہ شام سے نہیں نکلے گا تو جنگ کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا ، انہوں نے کہا کہ ادلب میں موجود شرپسند عناصر اور دہشت گرد ترکی چلے جائیں  ورنہ ان کے پاس دو راستے ہیں یا ہتھیار ڈال کر واپس ملک کی آغوش میں آ جائیں یا پھر فوج کے ساتھ جنگ کرنے کے لیے تیار رہیں، شام کے صدر نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بارے میں کہا امریکہ اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف کاروائیوں میں شامل  نہیں تھا اوراس کو معلوم ہی نہیں تھا کہ  یہاں کیا ہو رہا ہے ،انہوں نے اس طرح کی کارروائیوں اور ان کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ان کارروائیوں میں کئی ممالک اور تنظیموں کا نام لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ لوگ دہشت گردی کے ساتھ مقابلے کے اپنے دعوؤں میں شرمندہ  نہ ہوں نیز دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں اپنی وقعت بڑھا سکیں ہمیں اس طرح کی وقعتوں کی ضرورت نہیں ہے اس لیےکہ  حقیقت میں دہشتگردوں سے ہم لڑ رہے ہیں، شام کے صدر نے دہشت گردی کے مقابلے میں امریکہ کی دوہری پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے البغدادی کی ہلاکت کے سلسلے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ابوبکرالبغدادی دوبارہ پیدا ہو جائے گا البتہ کسی اور نام سے نیز  یہ بھی ممکن ہے کہ داعش پھر سے وجود میں آ جائے اس لیے کہ داعشی فکر اور اس کا طرز عمل  ویسے ہی باقی ہے کیونکہ ان کا سربراہ اور اسٹیج ڈائریکٹر خود امریکہ ہے ، انہوں نے البغدادی کی ہلاکت کے سلسلے میں امریکی دعووں کو دھوکا قرار دیتے ہوئے کہا امریکی سیاست اوراس ملک کی فیلم انڈسٹری  ہالی ووڈ میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے اس لیے کہ دونوں خیال بافیوں سے کام لیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے بہترین صدر ہیں یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ اس کی سیاست اچھی ہے بلکہ یہ امریکہ کے دیگر صدور کے مقابلے میں زیادہ سچا ہے یہ جو کہتا ہے کہ ہم شام کے تیل کے پیچھے ہیں یہ امریکہ کی حقیقی سیاست ہے ،یاد رہے کہ حال ہی میں  امریکی فوجیوں کے شام سے نکل جانے کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری کچھ فوج مشرقی شام میں تیل کے ذخائر کی حفاظت کرنے کے لئے باقی رہےگی، شام کے صدر نے ایران ،روس اور شام کے باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ جنگ میں ہم تینوں ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں ،بشار اسد نے حالیہ سالوں میں شام میں صہیونی حکام کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شام میں موجود ہے،  وہ کبھی بھی شام سے نہیں گیا، ہم اس کے نمائندوں یا اس کے آلہ کاروں سے لڑ رہے ہیں وہ بھی کئی میدانوں میں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम