امریکی عفریت

ایک امریکی اخبار نے متنازعہ سابق امریکی صدر کو ایک ایسا عفریت قرار دیا جو اپنی مکروہ حرکات اور جھوٹ کو ترک کرنے سے انکاری ہے۔

ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عفریت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ایسے نہیں جیسا انہیں ہونا چاہیے، نیویارک میں شائع ہونے والے رپورٹ میں قلمکار نے لکھا ہے کہ یہ عفریت حیرت انگیز ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کے کردار کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال نہیں آیا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے ان کی بغاوت ناکارہ اور تباہ کن ہوگی، رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا طرز عمل افراتفری والے شہنشاہ کے طور پر اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا ایک اور طریقہ تھا،رپورٹ میں قلمکار نے مزید لکھا ہے کہ جب میں نے ٹرمپ کے اقدامات کی ایک خوفناک فہرست  دیکھی یہ اتنا خوفناک تھا کہ اسے سمجھنا مشکل تھا۔
اس کے بعد نیویارک ٹائمز نے 6 جنوری 2020 کو ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھوں کانگریس پر حملوں کا حوالہ دیا اور لکھا کہ 6 جنوری کی پارلیمانی کمیٹی کی سماعت ایک ہوس باز ٹرمپ کے بارے میں نہیں تھی کہ وہ غلطی سے ایوان صدر تک پہنچ گئے بلکہ ایسے ٹرمپ کے بارے میں  تھی جو ایک بے رحم عفریت کے طور پر سامنے آئے تھے، بہت سے لوگ اس بات پر اتفاق کریں گے کہ ان پر فوجداری جرم عائد کیا جائے اور انہیں قید کیا جائےاس لیے ٹرمپ کے اقدامات سے ظاہر ہوا کہ وہ نئی حکومت کا تختہ الٹنے میں بہت سنجیدہ تھے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین