واشنگٹن میں امریکی پرچم نذرآتش

واشنگٹن کے وینکوور میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔

ولایت پورٹل:روسیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے وینکوور میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت پر احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی،رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سیاہ فام امریکی کی یاد میں شب بیداری کرنے کے بعد جمعہ کی رات (مقامی وقت کے مطابق) ہنگامے پھوٹ پڑے، احتجاج کے دوران اینٹیفا نامی گروپ کے مظاہرین نے چلتی کاروں پر حملہ کیا ، امریکی پرچم کو آگ لگا دی اور کچھ دکانوں کے شیشوں کوبھی توڑ دیا۔
رشیاٹوڈے نے مزید کہا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے دوروان وینکوور کےایک حصے کو جنگی زون میں تبدیل کردیا، مظاہرین نے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روک دیا اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ، نیزکچھ عمارتوں پر امریکی پولیس کے خلاف نعرے بھی لکھے، کچھ جاری کردہ ویڈیوز میں مظاہرین کو چلتی گاڑیوں پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے، ایک ویڈیو میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گولی کس نے چلائی ۔
وینکوور سٹی پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے سڑکوں پر ناقہ بندی کی اور مظاہرین کو وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا، مقامی اطلاعات کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے وفاقی فورسز نے بھی مداخلت کی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین