Code : 2092 15 Hit

ایران کے خلاف امریکی اقدامات اس کی مایوسی اور ناامیدی کا ثبوت ہیں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جاسوسی اور خیانت پر انعام اور جائزہ دینے کے اعلان سے امریکہ کی مایوسی اور نا امیدی نمایاں ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے برائن ہک کی طرف سے ایران کے خلاف خیانت اور جاسوسی کے اقدامات پر انعام دینے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی تمام سازشیں اور اقدامات ناکام ہوگئے ہیں،عباس موسوی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات سے امریکہ کی مایوسی اور نا امیدی نمایاں ہے اور اب اس نے اپنی مایوسی کا برملا اظہار کرتے ہوئے اعلانیہ طور پر ایران کے خلاف جاسوسی اور خیانت کے سلسلے میں انعام اور جائزہ دینے کا اعلان کیا ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی مکر و فریب اور نیرنگ سے تاریخ مملو ہے اور یقینی طور پر امریکہ کو ایک دن اپنے ان غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا پڑےگا، واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانی سپاہ کی پیشرفت کو روکنے کے سلسلے میں اطلاعات فراہم کرنے والے شخص کو 15 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम