رواں سال میں ۸ ارب ڈالر کے جدید ہتھیار سعودی عرب کو فروخت کرے گا امریکہ

امریکی صدر نے آل سعود کو 8 ارب مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں ایرانی اثرات کم کرنے کے لئے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام خطے کے ممالک کو آپس میں الجھا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے آل سعود کو 8 ارب مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں ایرانی اثرات کم کرنے کے لئے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فروخت کے فیصلے کے متعلق کانگریس کی انتظامیہ کو مطلع کردیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام خطے کے ممالک کو آپس میں الجھا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ ہتھیاروں کی ایسی فروخت کو عموماً کانگریس کی منظوری چاہیئے ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے 8 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری کے لئے وفاقی قانون کے ایسے پہلو کا استعمال کرنے جا رہے ہیں جسے کم ہی کام میں لایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے منظوری کے عمل میں کانگریس کا کردار نہیں رہتا۔
یاد رہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بنانے والا ملک ہے اور وہیں سعودی عرب سب سے زیادہ ہتھیار خریدتا ہے ۔اور دوسری اہم بات یہ بھی مدنظر رہے کہ امریکہ کا ۵۰ فیصدی اقتصاد ہتھیاروں فروخت کے سہارے ٹکا ہوا ہے جسے مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک خرید کر خود مسلمانوں پر ہی استعمال کرتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین