Code : 1428 85 Hit

اگر امریکہ نے عراقی مزاحمتی تنظیموں پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو سخت جواب دیا جائے گا:نجباء مومنٹ

امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حرکت اسلامیہ کے رہنما حسین اسدی نے کہا ہے کہ سعودی اور اسرائیلی ایجنسی مسلسل یہ کوششیں کررہی ہیں کہ عراق کسی صورت جنگ کی آگ میں کود پڑے۔اس رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ مستقیم طور پرتو ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا لہذا وہ مشرق وسطیٰ کے کچھ عربی ممالک کو اپنا مہرہ بنا جنگ کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کی مزاحمتی تنظیم نجباء مومنٹ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عراق کی مزاحمتی تنظیموں پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
نجباء مومنٹ کے ایک عہدیدار ’’نصر الشمری‘‘ نے تأکید کی ہے کہ ابھی ہم زبان سے امریکہ کو سمجھا رہے ہیں اگر اس نے عراقی مزاحمتی تنظیموں کو محدود کرنے کی کوشش کی تو عراق اس کے لئے ناامن ملک بن جائے گا۔
انہوں نے تأکید کی کہ عراق کے مزاحمتی تنظیمیں خود عراق کی حفاظت کے لئے تشکیل پائی ہیں اور انہیں کے سبب داعش جیسے دہشتگردوں کا ملک سے صفایا ممکن ہوا ہے اب ان تنظیموں پر ایران کی حمایت یافتہ ہونے کا الزام لگاکر حملہ کرنے کے برے نتائج ظاہر ہونگے یہاں تک کہ ان ممالک کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا جن کی زمین کو امریکہ حملہ کے لئے استعمال کرے گا۔اگر عراقی مزاحمتی تنظیموں پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو پورے علاقہ میں موجود امریکی چھاونیاں ہمارے نشانے پر ہونگی۔
یاد رہے کہ کل امریکی سفارتی علاقہ میں کچھ ہتھ گولے اور کئی راکٹ لانچر داغے گئے تھے جس کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اس حملہ کا ذمہ دار ایران کی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیموں کو قرار دیا تھا ۔جس کے بعد عراق سے اضافی عملے کو واپس امریکہ بلا لیا گیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حرکت اسلامیہ کے رہنما حسین اسدی نے کہا ہے کہ سعودی اور اسرائیلی ایجنسی مسلسل یہ کوششیں کررہی ہیں کہ عراق کسی صورت جنگ کی آگ میں کود پڑے۔
اس رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ مستقیم طور پرتو  ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا لہذا وہ مشرق وسطیٰ کے کچھ عربی ممالک کو اپنا مہرہ بنا جنگ کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम