Code : 1289 2 Hit

امریکہ کی ہر شیطنت کا منھ توڑ جواب دیں گے:خطیب جمعہ تہران

خطیب جمعہ تہران کا کہنا ہے کہ ایران میں شروع ہونے والے امریکہ مردہ باد کے نعرے نے دنیا سے امریکی رعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا بھر پور جواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں شروع ہونے والے امریکہ مردہ باد کے نعرے نے دنیا سے امریکی رعب و دبدبے کو ختم کردیا ہے،آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ نبرد میں 40 برس بیت گئے ہیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان 40 برسوں میں ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن رہا ہے اور ایرانی عوام کے"  امریکہ مردہ "  کے نعرے نے دنیا میں امریکہ کے رعب اور دبدبے کو ختم کردیا ہے،آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مسلسل نالاں ہیں کہ ایرانی قوم امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاتی ہے ، امریکہ مردہ باد کا نعرہ امریکہ کے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف ہے اس نعرے کا امریکی عوام سے کوئی تعلق نہیں،خطیب جمعہ نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں  امریکی نقشہ کو نقش بر آب کردیا ہے ، امریکہ نے گذشتہ 40 برس میں ایران کے خلاف 4 جنگیں مسلط کی ہیں جن میں پہلی دہائی  میں فوجی و عسکری جنگ، دوسری دہائی  میں ثقافتی اور نفسیاتی جنگ، تیسری دہائی میں سیاسی جنگ اور چوتھی دہائی  میں اقتصادی اور معاشی  جنگ  شامل ہیں،آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ان جنگوں میں امریکہ کو شکست اور ایرانی قوم کو کامیابی اور کامرانی نصیب ہوئی اور مستقبل میں بھی ایرانی قوم امریکہ کا سر پتھر سے ٹکرا دےگی اور موجودہ شرائط میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات بے معنی ہیں،خطیب جمعہ نے کہا کہ ہم جتنا چاہیں گے تیل نکال کر فروخت کریں گے  ہم اپنی معیشت کا انحصار بھی تیل پر کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ اس کی ہر سازش اور شیطنت کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम