Code : 1404 12 Hit

امریکہ کو اقتصادی دہشت گردی اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی دہشت گردی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عالمی سطح پر امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی دہشت گردی اور غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ناروے میں ونزوئلا کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو عالمی سطح پر اقتصادی دہشت گردی نیز غیر قانونی اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम