Code : 1774 27 Hit

آگ سے کھیلنا بند کرؤ؛چین کا امریکہ کو انتباہ

چین کے وزير خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ امریکہ کو آگ سے بازی نہیں کرنی چاہیے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزير خارجہ وانگ ای نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آگ سے بازی نہیں کرنی چاہیے، چینی وزیر خارجہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے مسئلہ میں آگ سے بازی کرنے سے پرہیز کرے، چينی وزير خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی اتحاد کو توڑ نہیں سکتی اور نہ ہی کسی کو چین کے اتحاد پر اثرا نداز ہونے کی اجازت دی جائےگی، چینی و زير خارجہ نے امریکہ کو ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو تائیوان کو 2۔2 ارب ڈالرکے ہتھیار فراہم کرنے کے سودے میں شامل ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम