Code : 2552 50 Hit

امریکہ ایران پر دباؤ کی اپنی غلط پالیسی کو درست کرے: چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ سے متعلق غلط امریکی پالیسی کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون یانگ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ  کی  امریکی غلط پالیسی میں اصلاح  کرنے کا مطالبہ کیاہے،انہوں نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ  کی اپنی غلط پالیسی کی اصلاح کرے تاکہ سفارتی راستوں سے معاملہ کو حل کرنے کی فضا قائم ہوسکے،انھوں نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں ریلیف اٹھائے جانے کے بعد  ایران کی فورڈو کی تقویت سازی کی سہولت کے ساتھ روسی کمپنی کے تحقیقی منصوبے کو معطل کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا  کہ امریکہ  یکطرفہ طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدہ سے نکل جانے  اور ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے باقی جماعتوں  کو بھی دھمکیاں دیتا ہے کہ ایران کے اوپر سے پابندیاں نہ اٹھائیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ کارروائیوں سے نہ صرف مشترکہ ایٹمی معاہدہ کے نفاذ کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ  اس سے خطے میں جاری بحران کو بھی بڑھاوا ملتا ہے،چینی سفارت کار نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایرانی جوہری مسئلے کا واحد اور مؤثر راستہ بات چیت ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین