Code : 1503 17 Hit

امریکی فنڈنگ کے ذریعہ بین الاقوامی میڈیا کاایران کے خلاف پروپیگنڈا کیے جانے کا انکشاف

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بین الاقوامی میڈیا کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیاہے۔

ولایت پورٹل:گارڈین اخبار کی رپورٹ  کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کےخلاف پروپیگنڈے کیلئے بھاری فنڈنگ کرتا رہاہے جس کے بعد امریکا نے بھانڈا پھوٹنے پر ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی،امریکی فنڈنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، ایران کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے امریکا بھاری رقوم خرچ کرتا رہا، ایران سے متعلق پروپیگنڈا کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران پروپیگنڈا منصوبے کی خود نگرانی کرتا رہا، ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کے تحت اپنے ٹویٹس بھی واپس لینا پڑ گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا مختلف ممالک کے بارے میں جان بوجھ کر منفی تاثر ابھارتا ہے، ایران کے بارے میں امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بھی ہوا دینے لگا ہے،امریکی ذرائع ابلاغ کے ادارے بھاری معاوضے پر مقامی افراد کو بھرتی کرتے ہیں اور ان ممالک کے خلاف اپنی مرضی کی زہر افشانی کراتے ہیں، اوروائس آف امریکا اس سلسلے میں منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम