Code : 1723 12 Hit

امریکہ کو پابندیاں لگانے کا جنون ہے:شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور ملاقات کے باوجود امریکا دشمنی والا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا ہے کہ امریکا پر پابندیاں لگانے کا جنون سوار ہے،شمالی کوریا نے الزام لگایا کہ واشنگٹن، جزیرے میں پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہا ہے،شمالی کوریا کے وفد کا کہنا ہےکہ یہ رد عمل امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو بھیجے گئے اس مشترکہ خط کی وجہ سے ہے جس میں شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ خط میں اقوام متحدہ کے تمام ممبران سے شمالی کوریا کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،شمالی کوریا کے وفد کا کہنا تھا کہ امریکا کا عملی طور پر شمالی کوریا کے خلاف زیادہ سے زیادہ جارحانہ عمل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम