Code : 2394 60 Hit

امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا: ملائیشین وزیراعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے ساتھ جیسا سلوک کریں گے ہم بھی ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم محمد ماتھر نے جنوب مشرقی ایشیا کی بین الاقوامی تنظیم ایشیا آن کی سرمایہ کاری اور کام کے موضوع پر ہونے والے 35ویں اجلاس کے ضمن میں اس تنظیم سے منسلک ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ خاص طور پر اقتصادی مسائل میں یورپی یونین اور امریکہ کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں،ملائیشیا کے وزیر اعظم نے یورپی یونین کی جانب سے اس ملک  سے کھجور کا تیل برآمد کرنے میں کمی واقع لانے  کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا آن تنظیم کو اپنے اقتصادی پٹنشل اور 650 ملین آبادی کو ایک پتے کی طرح استعمال کرنا چاہیے اور یورپی یونین کو بتانا چاہیے کہ اگر ملائیشیا سے کھجور کے تیل برآمد کرنے میں کمی لاؤ گے تو ہم بھی بعض یورپی چیزوں کو برآمد کرنے میں کمی لائیں گے، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی فیصلوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ویسا ہی کریں گے جیسا وہ ہمارے ساتھ کریگا ، ٹرمپ اچھے انسان نہیں لیکن کبھی کبھی ہم برے انسان سے بھی  اچھی چیزیں سیکھ سکتے ہیں ہمیں کوشش کرنا چاہیے ایسی باتیں نہ کہیں جو ایک دوسرے سے ٹکراتی ہوں اور ایسے کام نہ کریں کہ جو فورا مذاق اڑائے جانے کا سبب بن جائیں،یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے حال ہی میں اپنی ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہونے کے باوجود ہم بعض طاقتوں کے دباؤ کی وجہ سے مجبور ہیں کہ  ایرانی کمپنیوں اور بعض شخصیات کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کریں اس لیے کہ تو ہم ایرانیوں کے بینک اکاؤنٹ کو مسدود کرنے کے سلسلہ میں  کافی دباؤ میں ہیں جس کے بعد ملائیشیا  کےبینکوں نے ایرانی صارفین کے اکاؤنٹوں کو بند کرنا شروع کر دیا اس لیے کہ اس ملک کے وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو بیرونی ممالک میں ہمارے بینکوں کے شعبے بند کر دیے جائیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम