Code : 2527 51 Hit

جھوٹ بولنا امریکہ کا وطیرہ ہے:روسی سفیر

لبنان میں تعینات روسی سفیر نے حزب اللہ اور ایران کے دہشت گرد ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک طرف سوویت یونین کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کے تجزیہ کی حمایت بھی کرتا ہے،امریکہ کے لیے جھوٹ بولنا اور الزم تراشی کرنا عام سی بات ہے۔

ولایت پورٹل:لبنان میں  تعینات روسی سفیرالیگزینڈرزاسپکن نے لبنان کے اخبار الجمہوریہ سے لبنان اور خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں گفتگو کی،انہوں نے پناہ گزینوں کو لبنانی حکومت کے لئے بھاری بوجھ قرار دیا اور اس صورتحال پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا،زاسپکن افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے اس کو دہشت گردی کا حامی کہا جارہا ہے،روسی سفیر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنانی امور میں مداخلت نہیں کرتے بلکہ کبھی کبھار مختلف طائفوں کے درمیان ثالثی کرتے ہیں،انہوں نے  لبنان میں آنے والے شامی پناہ گزینوں کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ لبنان میں پناہ لینے والے  افراد کا مسئلہ یہاں کی حکومت کے لئے ایک بہت بڑا بوجھ بن گیا ہے،لبنانی حکومت اپنے شہریوں کو خاطر خواہ مدد فراہم کرنے اور لبنانی کارکن کے مقابلے میں کم تنخواہ والی ملازمت پر کام کرنے والے بہت سے پناہ گزین افراد کے لئے مہذب زندگی فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے بہت ساتؤرے  لبنانی کارکنوں کے خیال میں پنہ گزین  معاش کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہے ہیں یہی وجہ ہے  کہ بعض شہریوں یا عہدہ داروں کی جانب سے نسل پرستانہ بیانات بھی منظر عام پر آتے رہتے ہیں،شام میں داعش کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنگجو متعدد ممالک سے شامی حکومت کے خلاف لڑنے آئے تھے ، لیکن در حقیقت وہ شامی عوام کا قتل عام  کررہے تھے،اب ایک  اتحادی کے طور پر ہمارا  فرض بنتا تھا کہ داعش اور النصرہ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شامی عوام اور اس کے نظام کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ ہم انھیں چور اور دہشت گرد  سمجھتے تھے، ہم نے یہ سب اقدام شام کی ارضی سالمیت اور اس ملک کو تجزیہ ہونے سے بچانے کے لیے انجام دیے تھے اور ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے لیکن بدلہ میں ہمارا شکریہ ادا کرنے کے بجائے بعض افراد نے امریکہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے ہمیں اور ایران کو دہشتگردی کا حامی قرار دیا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین