امریکہ افغانستان سے جانے والا نہیں: افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندہ

:افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا مقصد امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا نہیں۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ کا مقصد افغانستان سے فوجی انخلا نہیں ہے، اس نے کہا کہ امریکہ صرف طالبان سے سیاسی مذاکرات کا خواہاں ہے اور سیاسی مذاکرات پر اتفاق کے بعد ہی غیر ملکی افواج کے انخلا کے بارے میں گفتگو کی جاسکتی ہے۔ خلیل زاد نومبر سے لیکر اب تک 6 بار افغانستان کا دورہ کرچکے ہیں، اس کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بارے میں عالمی اجماع ہوگیا ہے لیکن علاقائی اجماع ابھی باقی ہے، خلیل زاد نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا مقصد امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا نہیں بلکہ طالبان سے مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لئے سیاسی راہ حل تلاش کرنا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین