امریکہ نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی؛انصاراللہ کا آل سعود کو انتباہ

یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور سعودی عرب جانتا ہے کہ امریکی حمایت پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

ولایت پورٹل:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ کی قیادت امریکہ، برطانیہ اور مغرب کررہے ہیں اور ہمیں کچھ نئے چیلنجز کا سامان ہے جن سے نمٹنے کے لیے ہم روس، ایران، مزاحمتی محور ممالک اور دیگر ممالک جو امریکی تسلط سے متاثر ہوئے ہیں، کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔
 انہوں نے مزید اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک سٹریٹجک خطہ ہے، یمنی مذاکراتی وفد کے روس کے دورے کو ایسے نازک مرحلے پر یمنی عوام کے فائدے میں قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ یمنی عوام کے مفاد میں ہے۔
عبدالسلام نے کہا کہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی مزاج میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ سعودی عرب جانتا ہے کہ امریکی حمایت کسی بھی طرح کی ضمانت نہیں ہے، انہوں نے جنگ بندی کے موقف کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی انسانی صورتحال سے متعلق وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے اور یہ آخری موقع ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس کی توسیع کو قبول کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن اپنے عوام کے فطری حقوق کے حصول کا مطالبہ کرتا ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو اپنے عوام کے خلاف جرم سمجھتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین