Code : 2847 137 Hit

امریکہ ذلیل ہوکر عراق سے نکلنے والا ہے:سی این این

طویل مدتی فوجی مشن پر عراق میں آنے والا امریکہ عنقریب اس ملک سے ذلت آمیز طریقہ سے نکلنے والا ہے

ولایت پورٹل:سی این این نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئےاپنی ایک رپورٹ میں  لکھا ہے کہ طویل مدتی امریکی فوجی مشن پر  عراق میں آنے والا امریکہ عنقریب اس ملک سے ذلت آمیز طریقہ سے نکلنے والا ہے، سی این این نے امریکی حکومت پر عراق سے دستبرداری کے لئے حالیہ دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی میں امریکی جنگوں کے خاتمے کے وعدوں کے باوجود ، انہوں نے ابھی تک عراق سے امریکی فوج واپس نہیں بلائی ہے،مذکورہ رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ عراقی عہدہ داروں کے تہران کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے سپاہ قدس کےکمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد  انھوں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے لیے کوشش شروع کردی ہے اور اس سلسلہ میں یہاں کی پارلیمنٹ میں بل بھی پاس ہوچکا ہے،واضح رہے کہ  ان حملوں کے بعد ، داعش کے خلاف امریکہ اور عراقی مشترکہ آپریشن معطل کردیئے گئے ہیںاور بغداد کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے تاکید کی ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی عراقیوں کی حمایت کا واحد راستہ ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے مزید پریشانی پیدا ہوسکتی ہے، داعش دہشت گرد گروہ اپنے حملوں میں شدت لائے گا نیز امریکی اور غیر ملکی افواج کے بغیر اس گروہ کے پھر سے منظم ہونے کا زیادہ امکان ہوگا، اسی کے ساتھ ہی ، ایران عراق میں اپنی طاقت کو بڑھا سکتا ہے،سی این این نے مزید لکھاہے کہ ایران کی ٹھوس اور پائیدار ی حکمت عملی جس کی امریکوں کے پاس کمی ہے، نے تہران کو آہستہ آہستہ اپنے منصوبے کو عراقی سیاسی سیاق و سباق پر منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین