Code : 1360 4 Hit

امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے لیےاعلان آمادگی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ ہے:ایران

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے عام  اجلاس کے موقع پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے واشنگٹن کی آمادگی پر مبنی امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی خاص شرطیں ہیں اس لئے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایران نے ایک بار جوہری شعبے میں امریکہ کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کئے مگر امریکہ یکطرفہ طور پر پیچھے ہٹ گیا اور مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا،انھوں نے کہا کہ ایران ہار جیت کے مذاکرات میں شامل نہیں ہو گا اور نہ ہی ہم  بحران نہیں بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ ہمارا خیال ہے کہ مستقبل میں امریکیوں کا موقف مزید کمزور ہو گا،انھوں نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی امریکہ کے مقابلے میں دفاع اور اسے برابر کی ٹکر دینا ہے اور ایران نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکی دشمنی کو سمجھتے ہوئے ہی پوری دفاعی تیاری کی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम