امریکہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ

سابق امریکی  صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک ریلی میں کہا کہ امریکہ ٹوٹ رہا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سابقہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے" اپنے انتخابات کی حفاظت کے لیے مارچ" کے عنوان سے ریاست ایریزونا میں اپنے حامیوں کے درمیان ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے بارے میں اپنے سابقہ الفاظ کو دہرایا اورکہا 2020 صدارتی انتخابات ، سب سے زیادہ بدنام اور بدعنوان (انتخابات) تھے۔
 سابق امریکی صدر نے 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کو بدنما دھبہ قرار دیتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہاکہ ہمارا ملک تباہ ہورہا ہے،یادرہے کہ  پچھلے سال تقریبا 158 ملین افراد نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور جو بائیڈن نے اپنے ملک کا انتخاب تقریبا 81 ملین ووٹوں سے جیتا تھا۔
 تاہم  ٹرمپ نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا دعوی کیا ہے ، انہوں نے مختلف امریکی عدالتوں میں 50 سے زائد انتخابی دھوکہ دہی کے مقدمات  بھی دائر کردیئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین