Code : 3182 22 Hit

امریکہ تیل کا ڈاکو ہے:شامی سفیر

روس میں تعینات شام کے سفیر نے کہا کہ امریکہ اس ملک کے شمال مشرق سے تیل چوری کررہا ہے ۔

ولایت پورٹل:روس میں تعینات شام کے سفیر ریاض حداد نے روس کے چینل 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام کے شمال مشرق میں تمام تیل کنوؤں پر قضہ کیے ہوئے ہے  اور وہاں سے تیل چوری کررہا ہے۔
 انھوں نےمزید کہا کہ تیل کے میدانوں کو آزاد کرانے سے شام کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔
اسی سلسلہ میں روس کی ا سپوٹینک نیوز ایجنسی نے شامی عہدیدار اور قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ نے شام کی تیل تنصیبات پر اپنا کنٹرول بڑھانے کے لئے اس ملک کی سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔
مذکورہ نیوز ایجنسی نے مزید کہا کہ شام میں امریکی جدید ترین ٹیکنالوجی کا زیادہ تر حصہ دیر الزور میں واقع العمر آئل اڈے اور الحسقہ کے القصرک اڈے پر مرکوز ہے نیز امریکی فوج ان دونوں اڈوں کو فوجی آلات  بھی نصب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یادرہے کہ دیرا لزور کے ذرائع نے کل کہا تھاکہ واشنگٹن سے وابستہ امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے شام کی تیل چوری سے متعلق امریکی پالیسیوں کے مطابق پھر سے لوٹ مار شروع کردی ہے۔
ادھر امریکی زیرقیادت اتحاد کے سرکاری ترجمان مل کوگنس نے بھی آج دعویٰ کیا ہے کہ شام کی تیل تنصیبات کے تحفظ اور داعش سے لڑنے کے لئے اتحادی فوجیں شام اور عراق میں موجود ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین