امریکہ کو عراق سے جانا ہوگا:عراقی وزیر اعظم کے مشیر اعلی

عراق کے عبوری وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ واشنگٹن نے عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بارے میں عادل عبد المہدی کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراق کے عبوری وزیر اعظم کے مشیر عبدالحسین الهنین نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراق سے دستبرداری کے بارے میں عبدالمہدی کی رائےسے اتفاق کیا ہےاور امریکی فوجی عراق سے باہر نقل مکانی کرنے والے ہیں۔
الہنین نے کہا کہ بغداد حکومت کو واشنگٹن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں جون سے اسٹریٹجک مذاکرات شروع کرنا کاذکر ہے۔
مذکورہ عراقی عہدہ دار نے اس بات پر زور دیا کہ بغداد حکومت نے نائب وزیر خارجہ کی زیرصدارت  واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک وفد مقرر کیا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ہم عراق کو ممالک کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین