امریکہ نے آج تک کسی سے وفا نہیں کی؛روس کا یوکرین سے خطاب

روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ واشنگٹن ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے لہذا آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب اور اس ملک کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے اور آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میدویدیف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال کر یوکرین کے لیے امریکی حمایت کے خاتمے کا آغاز قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکنز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکہ کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کا مزید جائزہ لیں گے۔
 واضح رہے کہ یوکرین کو بھیجی جانے والی امریکی امداد کا معاملہ ایک پیچیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور کانگریس ارکان اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کہ یہ امداد کے طور دی جانے والی اتنی بھاری رقم کہاں جاتی ہے، سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اس کا اطلاق ان دسیوں ارب ڈالرز پر بھی ہوگا جن کی جو بائیڈن نے حال ہی میں درخواست کی ہے۔
اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کی مالی امداد ماسکو کے خلاف امریکی سیاسی اشرافیہ کے روسوفوبک منصوبے کے حصے کے طور پر جاری رہے گی۔ تاہم یہ مسئلہ بہت مشکل تر ہوتا جائے گا اور امریکہ کے عام لوگ آہستہ آہستہ حقیقت کو سمجھ جائیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین