Code : 2179 34 Hit

امریکہ نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا ہے:پاکستانی وزیر ریلوے

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر امریکا نے پاکستانی قوم کو ہمیشہ دھوکا دیا، اس لیے ہمیں امریکا پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے زیر انتظام  کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی قوم کو وقت آنے پر ہمیشہ دھوکا دیا، اس لیے ہمیں امریکا کی نہیں بلکہ چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ جب بھی امریکا نے جب بھی افغانستان کا رخ کیا تو اسے پاکستان کی ضرورت پڑی،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند شخصیت ہیں، یہ جنگ نہیں چاہتے، انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے امریکا کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا نہیں بلکہ چین کی دوستی پر یقین کرنا چاہیئے۔

تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम