Code : 2134 16 Hit

نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے امریکہ کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں:ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو امریکہ کی جیب خالی کررہا ہے اور اس نے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اغوا کررکھا ہے اور امریکی صدر کی جاسوسی بھی کرتا ہے، امریکہ کو اس کی موجودگي میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کو نیتن یاہو جیسے قریبی دوست کی موجودگی میں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے امیرکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی ٹیم کی تازہ ترین چوٹ؛ جناب ٹرمپ! ٹیم بی کا ایک رکن جب امریکہ کا قریبی دوست اور ساتھی ہے تو اس کی موجودگی میں امریکہ کو کسی دوسرے دشمن کی ضرورت نہیں، نیتن یاہو امریکہ کی جیب خالی کررہا ہے اور اس نے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اغوا کررکھا ہے اور امریکی صدر کی جاسوسی بھی کرتا ہے، امریکہ کو اس کی موجودگي میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम